جرمنی: خاتون سے ہاتھ نہ ملانے پر مسلمان ڈاکٹر کو شہریت نہ دینے کا فیصلہ

October 19, 2020

جرمن عدالت نے خاتون سے ہاتھ نہ ملانے پر مسلمان ڈاکٹر کو شہریت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کی عدالت نے لبنانی نژاد مسلمان ڈاکٹر کو نامحرم خاتون سے ہاتھ نہ ملانے پر فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے شہریت نہیں دی جانی چاہیے۔

2015 میں جرمن شہریت کا سرٹیفکیٹ دینے والی خاتون نے ہاتھ نہ ملائے جانے کے سبب لبنانی نژاد ڈاکٹر کو سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کردیا تھا، جس پر لبنانی نژاد ڈاکٹر نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

جرمنی کے صوبے بارٹن ورٹمبرگ کی عدالت نے لبنانی نژاد 40 سالہ ڈاکٹر کی درخواست پر 17 اکتوبر کو فیصلہ سنایاتھا۔

مسلمان ڈاکٹر جرمنی میں ہی زیر تعلیم رہا اور وہیں ملازمت اختیار کی ہے۔