جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹی وی اور فلم کے باصلاحیت افراد کو خوشخبری سُنادی

October 20, 2020

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنا دی۔ تفصیلات کے مطابق فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹی وی اور فلم میں دلچسپی رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں کو یہ خوشخبری سُنائی۔جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر برطانوی سیاستدان رشی سُناک کا ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔جس میں انہوں نے فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد ملازمتوں کی حمایت کی تھی۔برطانوی سیاستدان رشی سُناک کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ٹی وی اور فلم انڈسٹری سالانہ معیشت میں 12 بلین ڈالر کی شراکت کرتی ہے۔انہوں نے بتایا رواں برس کورونا وائرس کے باعث ایسا ممکن نہ ہوسکا تھا۔دوسری جانب رشی سُناک نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے حالات کے پیشِ نظر ایک نئی انشورنس پالیسی متعارف کروائی جارہی ہے۔اس پالیسی کے ذریعے آرٹس کے لوگوں کو کام پر واپس آنے میں مدد ملے گی۔رشی سُناک کے جواب میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے خوشی کا اظہار کیا۔ جمائما نے کہا کہ یہ ایک بہت اچھی خبر ہے جو وقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔