کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری، سیاسی پارہ ہائی، اہم گفتگوآج ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

October 20, 2020

کراچی (جنگ نیوز) کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری سے سیاسی پارہ انتہائی درجے پر آگیا ہے۔ اس اہم موضوع پر منگل کو پاکستان کے سب سے مقبول مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں خصوصی گفتگو کی جائے گی۔ ”مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے بہتر کیا ہے، ٹائیگر فورس یا مقامی حکومتیں؟۔ ”ٹک ٹاک“ ایپ کی واپسی ہوگئی لیکن کیا پابندی کسی مسئلے کا حل ہے؟۔ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی و ہراسانی کے خلاف آگہی اور پالشڈ مین مہم زوروں پر“۔ سمیت دیگر موضوعات بھی اس شو میں زیر بحث لائے جائیں گے۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر 5 منٹ پر دکھایا جائے گا۔