مریم نواز کی خواتین ونگ سے ناشتے پر ملاقات، خیریت معلوم کی

October 20, 2020

کراچی(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے آج صبح خواتین وِنگ کی عہدیداروں سے ناشتے پر ملاقات کی گئی۔مریم نواز نے وومن ونگ کی عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات کے دوران ان کی خیریت دریافت کی اور جلسے میں شرکت پرشکریہ بھی ادا کیا۔مریم نواز نے خواتین سے گفتگو کے دوران وومن ونگ اور پارٹی کارکنان خواتین سے کہا کہ آپ لوگ لاہور آئیں مجھ سے ضرور ملیں۔اس دوران مریم نواز خواتین سے گھل مل گئیں اور فردا فردا خواتین کے جواب بھی دیئے۔