ڈاکٹر عادل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ ،دھرنے کی دھمکی

October 20, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) متحدہ سنی کونسل کے زیر اہتمام پیر کو نیشنل پریس کلب کے سامنے ڈاکٹر عادل خان شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری نہ ہونے کی صورت میں ملک بھر میں دھرنے دینے کی دھمکی دے دی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عادل خان کی شہا دت کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی ،جس کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ مظاہرے سے متحدہ سنی کونسل کے صدر قاضی عبدالرشید،حافظ مقصود احمد،مولانا اشرف علی،مولانا ظہوراحمد علوی،مفتی مجیب الرحمن،مولانا ادریس حقانی،مولانا عبدالرزاق ، مولانا شبیر کشمیری،مولانا عبدالکریم،مولانا عبدالرؤف، مفتی عبداللہ،مولانا عبدالغفار توحیدی، مولانا شیر محمد مغل اوردیگر نے خطاب کیا ۔