پشتہ خرہ پیایاں کے رہائشیوں نے جائیداد قبضہ کے الزامات کو مسترد کر دیا

October 20, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور (لیڈی رپورٹر) پشتہ خرہ پیایاں کے رہائشی جہانگیر خان اور فضل الرحمن نے فرقین کے کی جانب سے جائیداد قبضہ کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ جائیداد پر قابض افرا دد کے حوالے سے نوٹس لیکر معاملہ کو حل کیا جائےپریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز خورشید علی سکنہ پشتہ خرہ پایاں نے پریس کانفرنس کے ذریعے الزام لگایا تھا کہ ہم انکی جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور انکو دھمکیاں دیتے ہیں جو سراسر جھوٹ ہے جبکہ مذکورہ فریقین نے تقریباً دو کنال زمین پر قبضہ جما رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ تو سرکاری نالہ نہیں توڑا بلکہ فرقین نے سرکاری راستہ اور نالہ پر گھر تعمیر کیا ہے ہم شریف شہری ہیں انہوں نے الزام لگایا کہ فریقین کی وجہ سے محلہ والوں کی زندگی اجیرن ہے جبکہ انکے خلاف تھانہ ہشتنگری میں قبضہ گروپ کی ایف ائی ار اور انکوائری کی پوری فائل موجود ہے ۔