امریکی صدارتی مباحثے میں مائیک بند رکھنے کا فیصلہ

October 20, 2020

امریکی صدارتی مباحثے میں مائیک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدارتی مباحثےمیں مداخلت کو روکنےکے لیے اُمیدواروں کے مائیک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ اور جوبائیڈن کے مائیک سوالات کا جواب نہ دیتے وقت بند رکھے جائیں گے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ مباحثے میں ٹرمپ نےجوبائیڈن کے خطاب میں 71 بار مداخلت کی تھی جبکہ جوبائیڈن نے ٹرمپ کو دوران خطاب 22 مرتبہ روکا تھا۔