کراچی واقعے پر آرمی چیف کے نوٹس لینے کا خیرمقدم کرتے ہیں، شیری رحمان

October 20, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی واقعے پر آرمی چیف کے نوٹس لینے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کراچی واقعے کی وجہ سے پولیس کا مورال ڈاؤن ہوا۔ آئی جی کو یرغمال بنا کر من پسند آرڈر پر دستخط کرانا ایک ناقابل برداشت عمل ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے انکوائری کے احکامات قابل تعریف ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کو امید ہے کہ آرمی چیف کے احکامات کے ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے۔