ایف آئی اے افسران کو دھمکیاں اور اُن سے ہاتھا پائی، گرفتار پی آئی اے ڈائریکٹر کا بیٹا ضمانت پر رہا

October 21, 2020

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار پی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کے بیٹے، یوسف پٹھان کو پریڈی پولیس نے گزشتہ ہفتے 17 اکتوبر کو گرفتار کیا اور بعد میں وہ ضمانت پر رہا کردیئے گئے۔ ایف آئی آر 1293/2020کے مطابق یوسف پٹھان اپنے گرفتار والد کو سہولیات دلوانے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل پہنچے، جہاں تلخ جملوں کا تبادلہ اور ہاتھاپائی ہوئی جس کے بعد پریڈی پولیس طلب کرکے یوسف پٹھان کو اُن کے حوالے کردیا گیا۔