4 سے 6 گھنٹے بجلی بندش کا شیڈول جاری، عوام اورتاجر پریشان

October 21, 2020

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کے مطابق بوجہ ضروری سسٹم مینٹی نینس آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔شہریوں نے مرمت کے نام پر آدھے شہر سے زیادہ کی ایک ہی دن 6 گھنٹے بجلی بند رکھنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور اس کو لوڈشیڈنگ قرار دیا ہے۔ تاجروں نے اس بندش پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس طرح بندش سے کاروبار متاثر ہو تا ہےجو پہلے ہی مندا جا رہا ہے شیڈول کے مطابق 21اکتوبر، صبح08:30بجے تا دن12:30بجے تک،G-8/1،علی پور،آزاد شہید،F-10/2،G-9/4، I-8/2،I-10/4،G-11/2،F-11ٹاور،سی ایم پاک زونگ،بحریہ انکلیو،آئیسولیشن ہسپتال،پنڈی پوائنٹ،عید گاہ، ای بلاک،شمس آباد، کری روڑ،گنگال،سروس روڈ،ڈھوک حکمداد،سٹی،گلشن آباد،موہن پورہ،جامع مسجد،گوالمنڈی،خیابان سر سید،بینک روڈ۔1،ٹیپو روڈ،بوستان خان روڈ،این پی ایف۔1،پارک ویو،جھنڈا،ٹینچ بھاٹہ،پشاور روڈ،کمال آباد، ڈبل سرکٹ،منیر آباد ٹرپل سرکٹ،راشد منہاس ٹرپل سرکٹ،اے ڈبلیو سی ہائوسنگ ٹرپل سرکٹ،شاہیہ ٹرپل سرکٹ،شاہ دیر،ہٹیاں ڈبل سرکٹ،نرٹوپہ،شمس آباد ڈبل سرکٹ،،پیپل کالونی،سٹی،،انجرہ ڈبل سرکٹ،محفوظ شہید فیڈرز، صبح9 تا شام4بجے تک،انڈسٹریل۔2،I-8/4،اے بلاک،سروس روڈ،ویسا،خرم کالونی،جناح کمیپ،کری روڈ،حمزہ کمیپ ،شادی خان، سرکہ فیدرز،صبح8 تا دن12بجے تک،پور میانہ،سنگجانی۔2،شاہ اللہ دتہ۔2،سنگجانی،شاہ اللہ دتہ،ویلی،رضوان مل،القادر مل،گوالمنڈی،سٹی،ڈی ایچ کیو،بنی،نون،سہالہ،آر سی سی ۔1،G-10/4، نوگزی، فضائیہ،گلستان فاطمہ،گرجا،قائد اعظم کالونی،شمس شہید،قریشی آباد،جناح روڈ فیڈرز، صبح5 تا دن11بجے تک، بکرالہ فیڈر، صبح8 تا دن2بجے تک اسلام آباد فیڈ مل،ریلائنس ویونگ مل،لیب۔1،لیب۔2،منصور شہید،عمار، انڈسٹریل،پنڈی ،جاتلہ، بسالی،ایچ ٹی پی تھری فیڈرز، اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔