محکمہ صحت5:ملازمین ایڈجسٹ7 کو لاہور بھیجوا دیا گیا

October 21, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی ای او ہیلتھ نے 12 ملازمین کو محکمہ صحت ملتان میں ایڈجسٹ کرنے کے بجائے صرف پانچ کو ایڈجسٹ کر کے باقی 7کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی صوابدید پر لاہور بھیجوا دیا۔لاہور بھیجے گئے ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے، ان کے مطابق سیکرٹری صحت پنجاب نے حکم دیا تھا کہ ہیڈ کلرک سید صداقت حسین ۔کمپیوٹر آپریٹر محمد منشاء ناصر ۔ٹیکنیشن ملک عامر بخش ۔افتخار شاکر ۔جونیئر کلرک محمد انس۔خواجہ سجاد اختر اور نائب قاصد شکیل احمد کو ملتان میں ایڈجسٹ کیا جائے۔