سوڈان اسرائیل سے امن کا معاہدہ چند روز میں کرے گا

October 22, 2020

کراچی(نیوزڈیسک)یو اے ای اور بحرین کے بعد اب سوڈان بھی اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کرنے جارہا ہے۔اسرائیلی میڈیا میں رپورٹ کیا گیا کہ سوڈان آئندہ چند روز میں اسرائیل کے ساتھ امن کا معاہدہ کرنے جارہا ہے۔یہ خبر ٹرمپ کی جانب سے سوڈان کو دہشتگردی کی بلیک لسٹ سے ہٹانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے۔