اسوقت روزگار کے مسائل کیساتھ مہنگائی کا بھی مسئلہ ہے، تجزیہ کار

October 22, 2020

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال معیشت کے حوالے سے وزیراعظم یا اپوزیشن کس کا موقف درست ہے کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ اس وقت ایک تو روزگار کے مسائل ہیں لیکن ساتھ مہنگائی کا بھی مسئلہ ہے،کچھ معاشی اشاریوں میں تو یقیناً بہتری آئی ہے، ترسیلات میں مسلسل اضافہ خوش آئند ہے۔ تجزیہ کارشہزاد اقبال نے کہا کہ کچھ معاشی اشاریوں میں تو یقیناً بہتری آئی ہے ۔

جب یہ حکومت آئی تھی اس وقت آپ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر کا ہوچکا تھااور آپ کا ٹریڈ گیپ45 ارب ڈالر کے آس پاس پہنچ گیا تھا تو وہ تو یقیناً قابو میں آیا ہے۔

یہ خوش آئند بات ہے کہ ترسیلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے کورونا کے بعد خطرہ تھا کہ اس میں کمی آئے گی ۔