تھائی لینڈ میں نافذ ایمرجنسی احکامات منسوخ

October 22, 2020

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے ملک میں نافذ ایمرجنسی احکامات منسوخ کردیئے، وزیراعظم نے حکومت مخالف مظاہرے رکوانے کیلئے چار سے زائد افراد کے ایک جگہ پر جمع ہونے پر پابندی لگائی تھی۔

تھائی وزیراعظم نے ملک میں جاری حکومت مخالف مظاہرے رکوانے کیلئے15 اکتوبر کو ایمرجنسی نافذ کی تھی، لیکن اس پابندی کے باوجود تھائی لینڈ میں جمہوریت کے حامیوں کا احتجاج جاری تھاجس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہورہے تھے۔


مظاہرین کی جانب سے تھائی بادشاہ کے اختیارات کم کرنے اور تھائی وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہاہے۔