ٹرمپ ایف بی آئی چیف اور اٹارنی جنرل کو ہٹانا چاہتے ہیں، امریکی اخبار

October 22, 2020

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی خواہش کے مطابق صدارتی مہم میں ساتھ نہ دینے پر ٹرمپ ایف بی آئی ڈائریکٹر کرسٹوفر رے اور اٹارنی جنرل ولیئم پی بار کو عہدوں سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اس بات پر ناخوش ہیں کہ فیڈرل لاء انفورسمنٹ ادارے نے اس بار 2016ء کی طرح صدراتی مہم میں ان کا ساتھ نہیں دیا۔

اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ چاہتے تھے کہ حریف صدارتی امیدوار جوبائیڈن، ان کے ببٹے اور بائیڈن کے دیگر ساتھیوں کے خلاف کوئی کیس کھولا جائے اور ان کے خلاف تفتیش کی جائے۔

لیکن ایسا نہ ہونے پر ٹرمپ اٹارنی جنرل ولیئم بار اور ایف بی آئی ڈائریکٹر کرسٹوفر رے سے مایوس ہوئے ہیں اور اپنے مشیران سے الیکشن کے بعد انہیں عہدوں سے ہٹانے کی بات کر رہے ہیں۔