برٹش ائرویز نے پروازوں میں پھر کمی کردی

October 23, 2020

لندن (پی اے) برٹش ائرویز اونر آئی اے جی نے پروازوں کی تعداد میں پھر کمی کردی ۔اس کا کہنا ہے کہ وہ پلان کردہ پروازوں کے مقابلے میں کم پروازیں چلائے گی کیونکہ کورونا وائرس کی وبا نے طلب کو متواتر نشانہ بنا رکھا ہے۔ ائرلائن گروپ نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ سال کے مقابلے میں معمول کی اپنی پروازوں کے 30 فیصد حصے سےزائد پروازیں نہیں چلائے گی۔ یہ خبر ایسے موقع پر آئی ہے جب گروپ نے جولائی تا ستمبر ایک اعشاریہ 17 ارب پونڈ کے نقصان کی اطلاع دی ہے ،گزشتہ سال اسی عرصے کے لئے گروپ نے ایک اعشاریہ 4 ارب یورو کے منافع کی رپورٹ دی تھی۔