راچڈیل کی سماجی شخصیت امتیازاحمد کا دورہ قومی اسمبلی پاکستان

October 23, 2020

راچڈیل (نمائندہ جنگ)راچڈیل کی معروف سماجی شخصیت مجسٹریٹ امتیازاحمد نے نیشنل یوتھ اسمبلی کے صدر حنان علی عباسی کی دعوت پر قومی اسمبلی پاکستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور نیشنل لائبریری کا بھی دورہ کیا جہاں پر ذمہ داران نے انہیں مختلف امور اور شعبہ جات کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ امتیاز احمد کا شمار برطانیہ کی ان معروف سماجی شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے عملی طور پر مثالی کام کیا،ان کی عوامی خدمت کے جذبے اور شاندار کارکردگی کے پیش نظروہ ہر حلقے میں یکساں مقبولیت رکھتے ہیں۔انہوں نے قومی اسمبلی کے دورہ کے موقع پر کہا کہ وہ کمیونٹی کی فلاح و بہود اور ملکی ترقی کیلئے اپنا موثر کردار نبھاتے رہیں گے۔