انسدادتمباکو نوشی قانون کی خلاف ورزی روکنے کیلئے موبائل ایپلی کیشن

October 23, 2020

راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی انتظامیہ نےتمباکو نوشی قانون کی خلاف ورزی روکنے کیلئے سموک فری پاکستان موبائل ایپلی کیشن کا آغاز کردیا ۔ موبائل ایپلی کیشن سے نہ صرف تمباکو نوشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تصویر لی جا سکے گی بلکہ لوکیشن بھی بھیجی جا سکتی ہے جس پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے حرکت میں آئینگے۔ اس بات کا اعلان ڈپٹی کمشنر آفس میں ٹو بیکو کنٹرول ٹاسک فورس اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر منہاج السراج نے بتایا کہ تمباکو نوشی سے روزانہ 438افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں جبکہ 1200 پاکستانی بچے روزانہ تمباکو نوشی شروع کر رہے ہیں۔ اجلاس میں انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا کہ راولپنڈی کو تمباکو سے پاک شہر بنانے کیلئے ضلع بھر میں کارروا ئی کیجائے گی ۔افسران ماہانہ رپورٹ ڈی سی آفس جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔