مسکن چورنگی دھماکا، متاثرین کی امداد نہ ہونے پر احتجاج کرینگے، عالمگیر خان

October 24, 2020

کراچی(اسٹاف رپوٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے مسکن حادثے کے متاثرین کے ہمراہ متاثرہ بلڈنگ کے باہر پریس کانفر س سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سندھ حکومت نے مسکن حادثے کے متاثرین کی امداد نہ کی گئی تو حلقے کے لوگوں کے ہمراہ وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر احتجاج کریں گے۔ سندھ حکومت نے مسکن حادثے کے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے انہیں مکمل نظر انداز کیا ہوا ہے۔صوبائی وزراء یہاں آئے اور بیانات دے کر چلے گئے۔ اگر سندھ حکومت کچھ نہیں کر سکتی تو واضح طور پر بتا دے۔ سندھ حکومت عوامی حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی۔