ڈیجیٹل فنانس سروسز کے عنوان سے ویب نار کا انعقاد

October 24, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کمرشل لا ڈویلپمنٹ پروگرام (سی ایل ڈی پی) یو ایس اے کے تعاون سے ’ڈیجیٹل فنانشل سروسز‘ کے عنوان سے ایک ویب نار منعقد کیا،اس موقع پر انٹرنیشنل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن (آئی ٹی اے)، ایمیزون ویب سروس (اے ڈبلیو ایس)، امریکی سفارت خانہ،یو نا ئیٹڈ اسٹیٹ ٹریڈ ری پریزینٹیٹو (یو ایس ٹی آر)، چیک آؤٹ ڈاٹ کام کے بین الاقوامی شرکاء اور پی ٹی اے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان ماسٹر کارڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، جاز، ٹیلی نار، یوفون اور کارنداز پاکستان کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی،اس معلوماتی ویبینار میں جو گٹسو، سینئر اٹارنی، سی ایل ڈی پی نے ماڈریٹر کے طور پر شرکت کی۔ شرکاء نے اسٹیک ہولڈر کی جانب سے باہمی تعاون اور ترقی پسند شعبے کی پالیسیوں اور ضوابط کے پاکستانی شہریوں کے لئے فوائد پر اتفاق کیا۔اس موقع پر ممبر (کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ) ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر نے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کی اہمیت پر زور دیا۔