کپل دیو کی نئی دہلی کے اسپتال میں انجیو پلاسٹی

October 24, 2020

نئی دہلی ( اے ایف پی ) بھارت کی 1983 ورلڈ کپ فاتح کر کٹ ٹیم کے کپتان 61سالہ کپل دیو جمعہ کو دل کے ہنگامی آپریشن کے بعد اب روبہ صحت ہیں ۔دل میںتکلیف کی شکایت پر انہیں نئی دیلی میں اسپتال لے جایا گیا ۔اسپتال حکام کے مطابق ان کی فوری طور پر انجیو پلاسٹی کی گئی ، تاہم دل کا دورہ پڑنے کی میڈیا اطلاعات پر اہل خانہ اور نہہی اسپتال کے حکام نے کوئی تبصرہ کیا تاہم اسپتال کیجانب سے جاری بیان کے مطابق کپل دیو کی حالت اب بہتر ہے ۔ ان کی ناسازی صحت پر بھارتی موجودہ کپتان ویرات کوہلی ،1983 ورلڈ کپ کے بولر مدن لال سمیت پوری کرکٹ برادری نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔کپل دیو نے اپنے 16سالہ کر کٹ کیرئیر میں ٹیسٹ اور ون ڈے ملا کر 687وکٹیں لیں اور تقریباً9000رنز بنائے ۔1994 میں کپل دیو بھارتی ٹیم کے کوچاور سیلکٹر بنے ۔انہیں 2002 میں وزڈن نے انڈین کرکٹر آف دی سنچری کا خطاب دیا ۔