گرل فرینڈ کا 23دوستوں کیساتھ ڈنر، بوائے فرینڈ بل ادا کیے بغیر فرار

October 24, 2020

بیجنگ(جنگ نیوز)چین میں ایک بوائے فرینڈ اپنی گرل فرینڈ کو ڈیٹ پر تو لیا گیا ، لیکن بل ادا کئے بغیر ہے چپکے سے وہاں سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لڑکی اپنے 23 دیگر دوستوں کو ساتھ لے کر ڈیٹ پر پہنچی تھی اور اس کے کھانے کا بل لاکھوں میں آیا جس کو ادا کئے بغیر لڑکا وہاں سے فرار ہوگیا ۔

یہ ایک بلائنڈ ڈیٹ تھی اور اس سے پہلے دونوں صرف فون اور سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک دوسرے کے رابطے میں تھے ۔گلوبل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنے عاشق کی دریا دلی کو پرکھنے کیلئے بلائنڈ ڈنر ڈیٹ پر 23 دوستوں کو ساتھ لے کر گئی تھی ۔

ابتداء میں سب ٹھیک ٹھاک رہا ، لیکن بل میں اضافہ ہوتا دیکھ کا اس کا عاشق گھبرا گیا اور اس نے وہاں سے فرار ہونا ہی بہتر سمجھا ۔