لاہور(خصوصی نمائندہ)مہنگائی کم کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب کے بیانات زبانی جمع خرچ سے زیادہ کچھ نہیں ۔ انتظامیہ کی کھلی کچہریاں لگانے سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔ پنجاب حکومت کو مہنگائی کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری میاں مصطفے رشید نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت چند مقامات پر سہولت بازار لگا کر سمجھ رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری کر دی ہیں ۔