نجی سکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کا معاملہ التواء کا شکار

October 24, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) نجی سکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کا معاملہ التواء کا شکارہوکر رہ گیا،محکمہ تعلیم کی نااہلی کےباعث صوبہ بھرکےسینکڑوں سکولوں کودو سال سےرجسٹریشن جاری نہ ہوسکیں،بتایا گیا ہے کہ نجی سکولز مالکان بھی رجسٹریشن اور تجدید کے لئے پریشان ہیں، سسٹم کی سست روی سے سکولوں کی رجسٹریشن التوا کا شکار ہونے کی وجہ سے نہم جماعت کےداخلوں میں مشکلات کاسامنا ہے جبکہ ایک ہفتے میں چار چھٹیاں بھی ہوجاتی ہیں، ایسے میں رجسٹریشن کا عمل اور بھی متاثر ہورہا ہے، سکول مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت 30اکتوبر سے تعلیمی ادارے ہفتےمیں 6 دن کھولے جائیں تاکہ مزید تعلیمی نقصان نہ ہو۔