قائداعظم ٹرافی: بونس پوائنٹس مزید دلچسپ بنادیے گئے

October 24, 2020


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قائد اعظم ٹرافی کو سنسنی خیز بنانے کے لیے پوائنٹس ٹیبل میں بونس پوائنٹس کو مزید دلچسپ بنادیا ہے۔

قائداعظم ٹرافی کل سے کراچی میں شروع ہورہی ہے، جس میں بونس پوائنٹس کو دلچسپ بنادیا گیا ہے، ٹیموں کو ہر کارنامے پر بونس پوائنٹ ملیں گے۔

پاکستان کی چھ ٹیموں سینٹرل پنجاب، سندھ، نادرن، سدرن پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے درمیان ایونٹ کا آغاز کل ہوگا۔

سینٹرل پنجاب ایونٹ میں اپنے اعزاز کے دفاع کے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی، جس کی قیادت اظہر علی کریں گے۔

سندھ کے کپتان سرفراز احمد ہوں گے جبکہ ناردرن کی نعمان علی، سدرن پنجاب کی شان مسعود، بلوچستان کی یاسر شاہ اور خیبرپختونخوا کی اشفاق احمد قیادت کریں گے۔

قائد اعظم ٹرافی کے ابتدائی تین راؤنڈز 3 مختلف گراؤنڈز پر کھیلے جائیں گے، جن میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی، این بی پی اسٹیڈیم اور یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس شامل ہیں۔

11 روزہ بریک کے بعد ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ سے اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی بھی وینیوز کی اس فہرست میں شامل ہوجائے گا۔

ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 1 کروڑ اور رنرز اپ کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔