کے آئی ایچ ڈی کے عملے کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

October 25, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے آئی ایچ ڈی کے عملے نےتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور تنخواہیں جلد از جلد ادا نہ کرنے کی صورت میں بائیکاٹ کا اعلان کردیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ دو ماہ گزر جانے کے باوجود تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث طبی عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔