فرانسیسی صدر کی مسلم پالیسی پر اردگان کی تنقید، مسجد پر چھاپہ تعصبانہ قرار دیدیا

October 25, 2020

انقرہ (جنگ نیوز)ترک صدر نے فرانسیسی صدر کی مسلم پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے جرمنی میں ایک مسجد پر حال ہی میں چھاپے کی شدید مذمت کی ہے،تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانویل ماکروں پر ان کے مسلم پالیسی کے تناظر میں تنقید کی ہے۔ انہوں نے ایک مسجد پر جرمن پولیس کے چھاپے کو بھی تعصبانہ قرار دیا ہے۔ترک صدر کا کہنا ہے کہ اس سربراہِ مملکت کے بارے میں کیا کہا جائے جو اپنے ہی ملک کے لاکھوں ایسے شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک اس لیے روا رکھے ہوئے ہے کہ ان کا مذہب مختلف ہے۔اردگان نے ʼدماغی معائنے‘ کی بات فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کی مسلم پالیسی کے تناظر میں کہی۔ ترک صدر نے انہیں دماغی معائنے کا مشورہ دیا ہے۔