شہر میں کھلے مین ہولز انتظامیہ کی لا پرواہی ‘حادثہ ہونے کا خدشہ

October 25, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر)شہر بھر میں کھلے مین ہولز انتظامیہ ککی لا پرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہیںجگہ جگہ کھلے مین ہولز کے باعث کسی بھی وقت حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کھلے مین ہولز کو بند کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تفصیلات کے مطابق شہر کے بازاروں اور مختلف گنجان آباد علاقوں میں جگہ جگہ مین ہولز کھلے ہیں جبکہ متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے مین ہولز کو بند نہیں کیا گیا کھلے مین ہولز ہونے کی وجہ سے رات کے اوقات میں شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہتا ہے جبکہ بارشوں کے نتیجے میں مین ہولز سے پانی سڑکوں پر کھڑا تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے شہریوںنے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں کھلے مین ہولز کو بند کرنے کیلئے کارروائی کی جائے ۔