کوئٹہ، ہزار گنجی میں دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ

October 25, 2020

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے شالکوٹ تھانے کی حدود میں ہزار گنجی کے علاقے میں دھماکا ہوا ہے، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں موٹر سائیکل اور کار میں آگ لگ گئی، واقعے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دھماکے کے مقام پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئی ہیں جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچانا شروع کر دیا ہے۔