• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سمنگلی روڈ پر دھماکا ہوا ہے، پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

سمنگلی روڈ پر دھماکا ہوتے ہی فوری طور پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ریسکیو اداروں کی ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا تعین ہوا ہے تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا دستی بم کے حملے کے نتیجے میں ہوا ہے

تازہ ترین