وزیراعظم عمران خان کا فیس بک کے بانی کو خط

October 26, 2020

وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو خط لکھا ہے،جس میںوزیراعظم نے فیس بک پر اسلاموفوبیا مخالف مواد کی نشاندہی کی۔

عمران خان نے کہا کہ ایسا مواد نفرت، انتہا پسندی اور تشدد کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیس بک کی ہولوکاسٹ پر تنقید پر عائد پابندی کی تعریف کرتا ہوں۔ اسلامو فوبیا اور اسلام مخالف مواد پر ہولوکاسٹ جیسی پابندیاں لگائی جائیں۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کی حوصلہ افزائی سے اسلام اور پیغمبر اسلام کو نشانہ بنایا جارہا ہے، فرانسیسی صدر میکروں تقسیم کے بجائے انتہا پسندی روکیں، اسلام کو سمجھے بغیر نشانہ بنانے سے دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہالت پر مبنی بیانات نفرت، اسلامو فوبیا اور انتہا پسندی کو فروغ دیں گے۔