صدر سمیت کرکٹ جنوبی افریقا کے پانچ ارکان مستعفی

October 26, 2020

کیپ ٹائون (جنگ نیوز) کرکٹ جنوبی افریقا کے قائم مقام صدر سمیت 5ممبرز نے استعفیٰ دے دیا۔ قائم مقام صدر بیرسفورڈ ولیمز نے اگست میں کرس نینزانی کی جگہ عہدہ سنبھالا تھا۔ مستعفی ہونے والوں میںڈونووین مے ، ٹیبگو سیکو ، انجیلو کیرولائسن اور جان موگودی بھی شامل ہیں۔