فرانس میں گستاخانہ خاکے عالمی امن کو آگ لگانے کے مترادف ہے، احمد لدھیانوی

October 26, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) سربراہ اہل سنت والجماعت مولانا محمد احمد لدھیانوی نے فرانس میں گستاخانہ خاکے بنانے کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس حکومت مسلسل مسلم امہ کو زچ کرنے کی روش اپنائے ہوئے ہے ۔ فرانس میں سرکاری ایماء پر عمارتوں پر لگنے والے نازیبا خاکوں کے بینرز امن عالم کو آگ لگانے کے مترادف ہیں، حکومت پاکستان سفارتی سطح پر فرانس حکومت کو پابند کرے کہ اس طرح کے مکروہ اور گھناونے ہتھکنڈے اگر روکے نہ گئے تو امت مسلمہ کے جذبات قابو میں نہیں رہیں گے ۔