قطر، ایئرپورٹ پر نومولود ملنے کے بعد خواتین کا طبی معائنہ

October 26, 2020

دوحہ (اے ایف پی) قطر میں ایئرپورٹ باتھ روم سے نومولود بچہ ملنے کے بعد فضائی سفر کرنے والی خواتین کا زبردستی طبی معائنہ کروایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حکام زبردستی خواتین سے طبی معائنہ کرنے کا کہتے رہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نومولود بچہ انتقال کرگیا تھا۔ واقعہ کے سبب قطر ایئرویز کی 2اکتوبر کی فلائٹ جو کہ سڈنی کے لیے روانہ ہونا تھی چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔