عمران خان نے علی ظفر کو ’نمل نالج سٹی‘ کا سفیر نامزد کر دیا

October 26, 2020

عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کو وزیراعظم عمران خان نے ’نمل نالج سٹی‘ کا سفیر نامزد کر دیا، علی ظفر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ اعزاز دینے کیلئے عمران خان کے مشکور ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹس پر گلوکار نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی اور سفیر نامزد کئے جانے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کے سب سے پہلے اور سب سے بڑے نالج سٹی یعنی ’نمل نالج سٹی‘ کا بطور سفیر نامزد کرنے پر میں وزیر اعظم عمران خان اور اس پراجیکٹ کو ڈیزائن کرنے والے ٹونی آشائی کا شکرگزار ہوں۔‘

علی ظفر نے کہا کہ علم، ملک اور اس کے لوگوں کی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نمل یونیورسٹی میں پاکستان کے پہلے نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے۔

وزیر اعظم نے نمل نالج سٹی میانوالی کے ماسٹر پلان کی ویڈیو بھی شیئر کی۔