پی او اے کے سکریٹری کے اعزاز میں تقریب، خالد کھوکھر سرگرم

October 27, 2020

گورنر سندھ عمران اسمعیل نے نارتھ ناظم اباد جیم خانہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید عمران علی شاہ، خرم شیر زمان, ڈی سی سینٹرل راجہ دھاریجو اور بیگم اسما علی شاہ بھی تصویر میں موجود ہیں۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود نے کہا ہے کہ پی او اے ملک میں وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی کامیابی کیلئے کوشاںہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اورکراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کلب میں کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کیجانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں روٹری انٹرنیشنل کے ڈسڑکٹ گورنر ڈاکٹر فرحان عیسی، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ ٓاصف، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت، نائب صدر محفوظ الحق،سیکریٹری فنانس سعید جمیل، چیئرمین کے ایس ایف آصف عظیم، صدر سید وسیم ہاشمی، سیکریٹری مراد حسین، محمد ناصر، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغربلوچ سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روٹری انٹرنیشنل کے ڈسڑکٹ گورنر ڈاکٹر فرحان عیسی نے کہا کہ ہم پاکستان میں کھیلوں کو بھرپورفروغ حاصل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

روٹری انٹرنیشنل کے ڈسڑکٹ گورنر ڈاکٹر فرحان عیسی پی او اے کے سکریٹری کو شیلڈ پیش کرتے ہوئے، تصویر میں وسیم ہاشمی، احمد علی راجپوت، تہینہ آصف اور محمد ناصر بھی نمایاں ہیں

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سمیع اللہ اور پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کے درمیان بھاولپور میں ہونے والی تقریب میں ہونے والی ملاقات خاصی خوش گوار رہی، سابق کپتان نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہاکی میں بہتری کے خواہشمند ہیں اور اس حوالے سے فیڈریشن کے حکام کے اچھے اور مثبت کاموں کے ساتھ ہے، فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد کھوکھر کے مختلف اضلاع میں ہاکیاں تقسیم کرنے کے اقدام کو سراہا ہے، خالد سجاد کھوکھر گراس روٹ ہاکی کے فروغ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ شکارپور ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ کیا.اس موقع پر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رمضان جمالی, نثار شیخ ،ڈی ایچ اے شکار پور کے سیکریٹری اعجاز کھوکھر کے علاوہ مختلف ڈسٹرکٹس کے عہدیداران بھی شریک تھے۔

نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی پریذیڈنٹ کپ انٹر گروپ کر کٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے کپتان عاقب ملک کوٹرافی دے رہے ہیں اس موقع، سلطانہ ناہید، ارشد حسین، انورفاروقی بھی موجود ہیں

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں کھیلے جا نے والے قائد ملت شہید لیاقت علی خان سندھ اسپورٹس بورڈکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل حیدرآباد ڈویژن نے میر پور خاص ڈویژن باسکٹ بال ٹیم کو مات دیکر اپنے نام کرلیا ،سیکریٹری اسپورٹس حکومت سندھ سید امتیاز علی شاہ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں بیش قیمت انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پرپاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر غلام محمد خان، سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر ماسٹر اصغر بلوچ ،ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ زرعی یونیورسٹی انوار حسین خانزادہ ، اور دیگر موجود تھے، حماد خان اور آف اسپنر نبیل خان نے تباہ کن اسپیل سے اپنی ٹیم فردوس الیون س سی کو دوسرےکارپوریٹ کلر کٹ ٹی۔20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میںرا ئیل کنگز سی سی کے خلاف چار وکٹ کی فتح سے ہمکنار کرایا،میڈیم پیسر حماد خان نے اور آف اسپنر نبیل خان نے 3،3 وکٹیں لیں، انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹس کا ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی محمد اشفاق کول فنڈز نہ ہونے کے باعث بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت سے محروم۔ 2018 میں آزربائیجان میں ہونے والے بین الاقوامی ایونٹ میں محمد اشفاق نے رشئین پلیئر کو ڈیڑھ منٹ میں ناک آئوٹ کردیا تھا۔

قائد ملت باسکٹ بال ٹور نامنٹ کے اختتام پر سکریٹری کھیل سندھ امتیاز علی شاہ ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد کے ساتھ انعامات تقسیم کرتے ہوئے ساتھ میں اصغر بلوچ بھی نمایاں ہیں

محمد اشفاق کول برازیل، پولینڈ اور یوکرین میں ہونے والے پرو ایم ایم اے کے مقابلوں میں فنڈز نہ ہونے کے باعث شرکت نہ کرسکے۔ نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی نے اعلان کیا ہے ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم نیشنل بینک کی کرکٹ اکیڈمی میں بھی اپنا کردار ادا کرینگے میر ی بھرپور کوشش ہوگی کہ ملک کا یہ اہم شعبہ پاکستان کی اسپور ٹس کی خدمت کر ے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ا پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقر یب تقسیم انعامات سے خطاب کر تے ہوئے کیا، ٹورنامنٹ کمیٹی کے منتظم اعلی ارشد حسین نے ٹورنامنٹ کی تفصیلات بیان کیں۔

تقریب میں نیشنل بینک کی ایس ای وی پی سلطانہ ناہید، شہزاد کلیمی،عاقب ملک،رحمت حسنی، کریم اکرم خان،انورفاروقی،سعیدآزاد،عظمت اللہ خان، سید ابوزر امراؤ،، سلیم ولی، وسیم عارف، عمران بلوچ،عارف بھوپالی، سرفراز احمدخان،غلام شبیر، قمرعلی، او ردیگرافراد کے علاوہ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ارشد حسین نے صدر بینک کو ایک یاد گاری شلیڈ پیش کی ونرٹیم اوررنر ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے ، نظامت نسیم راجپوت نے کی فائنل میچ کے مین آف دی میچ سرمد تالپور قرار پائے،آیچ آر ایم جی رائزر قرار پائی۔

محمد اشفاق

آربی جی واریرز نے 21 رنز سے لاجسٹک لائنزکو فائنل میں ہرایا۔ آل کراچی اورنگزیب سلطان انوی ٹیشن کر کٹ ٹورنامنٹ سات نومبر سے کراچی کی مختلف سیمنٹ وکٹوں پر شروع ہورہا ہے جبکہ فائنل ٹرف وکٹ پر رنگین کٹ میں کھیلا جائیگا،ایونٹ میں کراچی کی سولہ نامور کلبز کو شامل کیا جائے گا۔ سندھ رنگ بال ایسو سی ایشن کے سالانہ اجلاس کا انعقاد نواب شاہ بلاول اسٹیڈیم میں کیا گیا جس میں سندھ کے تمام ڈویژن کے صدور سمیت دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی اجلاس کی صدارت چیئرمین سندھ رنگ بال ایسو سی ایشن نعمان احمد نے کی جبکہ ڈویژنل رنگ بال ایسو سی ایشن حیدر آباد کے صدر ذوالفقار سہتو نواب شاہ کے صدر لال چند‘ سکھر کے صدر عبدالحمید‘ لاڑکانہ کے صدر حیدر علی کھوسو‘ میرپور خاص کے صدر محمد شاہد لاشاری اور کراچی کے صدر ساجد حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

الصغیر ویٹرنز کلب کو نمائشی ہاکی میچ میں حیدرآباد ویٹرنز کلب نے شکست دیدی ، الصغیر ہاکی کلب کے فاروڈز نے گول کرنے کے کئی سنہری مواقع ضائع کئے ، فاتح ٹیم کی جانب سے طاہر حبیب نے دو گول اسکور کئے ، پبلک اسکول لطیف آباد کے پرنسپل عمران لارک نے میجر جاوید کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر الصغیر ویٹرنز کلب کی جانب سے مہمان خصوصی اور میزبان ٹیم کو سندھی ٹوپی ، اجرک اور اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔