• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں اندازہ ہے بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے: رانا ثناء اللّٰہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے، ان کو ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی سے نقصان ہو گا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ اور اپنے لیڈر کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کی آفر کی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن 5 فروری کو پہیہ جام کر کے دیکھ لے اس کے بعد دوبارہ بات کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ ان کی تحریک کی وجہ سے حکومت انہیں ٹریپ کرنے جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کا طریقہ کار طے کر دیا ہے، طریقہ کار طے کیا کہ ملاقات کے بعد سیاسی سرگرمیاں نہیں ہوں گی، ملاقات کے بعد ہلہ گلہ کا ماحول ہوتا ہے، پریس کانفرنس ہوتی ہے اور لڑائیاں بھی ہوتی ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو طریقہ کار پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی، ملاقات میں طریقہ کار کی پاسداری کریں، قانون پر عمل کریں تو ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہائی کورٹ کے حکم کی پاسداری نہیں ہوتی تو یہ کیوں عدالت نہیں جاتے، اگر ہائی کورٹ حکم کی جیل حکام پاسداری نہیں کر رہے تو یہ کیوں عدالت نہیں جاتے۔ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی پر حکومت کی نیت پر کسی قسم کا شک نہیں ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید