• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں توڑ پھوڑ کے واقعے پر افسوس کرنے والوں کا شکر گزار ہوں، امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر نے کہا ہے کہ وہ ان لوگوں کی نیک خواہشات پر شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، ساتھ ہی وہ معاملے پر خفیہ ایجنسیوں کے خصوصی تعاون پر بھی مشکور ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جے دی وینس نے ریاست اوہایو میں واقع اپنی رہائش گاہ پر توڑ کے واقعے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کیا ہے۔

اپنے بیان میں نائب صدر نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر اظہار یکجہتی کرنے والوں کے پیغامات پر شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا ایک دیوانے شخص نے میرے گھر کی بیرونی حصہ کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے پر  سیکریٹ سروس اہلکاروں کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے معاملے پر مکمل تعاون کیا۔

قبل ازیں امریکی ریاست اوہایو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر توڑ پھوڑ کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

واقعے کے وقت جے ڈی وینس اور ان کے اہلخانہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید