• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا پر امریکی حملے کے بعد امریکیوں کی رائے سامنے آگئی

فائل فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فائل فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

وینزویلا پر امریکی حملے کے بعد امریکیوں کے رائے سامنے آگئی۔

خبر ایجنسی کے سروے کے مطابق صرف 33 فیصد امریکی وینزویلا پر امریکی حملے کے حامی ہیں جبکہ سروے کے مطابق 72 فیصد امریکیوں کا خدشہ ہے کہ امریکا وینزویلا میں حد سے زیادہ ملوث ہو جائے گا۔

سروے کے مطابق 65 فیصد ری پبلکن وینزویلا میں امریکی آپریشن کے حامی ہیں جبکہ ڈیموکریٹس میں یہ شرح 11 فیصد اور آزاد ووٹرز میں 23 فیصد ہے۔

دوسری جانب مادورو کے بعد وینزویلا کی قیادت کے لیے حکومت کے وفادار عناصر میں سب سے موزوں افراد سے متعلق سی آئی اے نے رپورٹ صدر ٹرمپ کو پیش کر دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق قیادت کے لیے موزوں افراد میں وینزویلا کی قائم مقام صدر Delcy Rodriguez کا نام بھی شامل ہے۔

یہ افراد وینزویلا میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے سب سے بہترین پوزیشن میں ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید