ملیر سے قتل کے 2 ملزمان گرفتار

October 27, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کرتے ہوئے ملیر کے علاقے محبت نگر سے قتل کے دو ملزمان 2ملزمان محمد صدیق اور عیسیٰ کو گرفتار کر لیاجوکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ملزمان سے استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔