نیشنل ٹرے ہاکی میں تین میچز کا فیصلہ

October 27, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ٹرے ہاکی چیمپئن کے تیسرے روز3 میچ کھیلے گئے ۔ پیر کو سندھ نے گلگت کو 1-9 سے شکست دی۔ کے پی اور ایچ ای سی کا میچ دو دو گول سے برابر رہا۔ پنجاب نے ایک کے مقابلے پانچ گول سے کامیابی حاصل کی۔میچ کے مہمان خصوصی سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد آصف باجوہ اوران کے ہمراہ ہیڈ کوچ نیشنل ٹیم خواجہ محمد جنید تھے۔