بھارتی بیٹسمین روہت شرما انجرڈ، دورہ آسٹریلیا سے آؤٹ

October 27, 2020

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم دورئہ آسٹریلیا کے لیے سینئر بیٹسمین روہت شرما کی خدمات سے محروم ہوگئی، وہ ہیمسٹرنگ انجری کے سبب ٹور سے باہر ہوگئے، امکان ہے وہ آئی پی ایل کے بقیہ میچز بھی نہیں کھیل پائیں گے، بھارتی سلیکٹرز نے سیریز کیلئے تینوں فارمیٹس کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ پیسر محمد سراج کو ٹیسٹ سائیڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے سیریز سے پیسہ کمانے کی ٹھان لی۔ حکام کے مطابق 26 دسمبر سے شیڈول میلبورن کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں تماشائیوں کو داخلے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ سرکاری طور اعلان کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے دوسرے سب سے بڑے شہر میں کورونا سے اموات نہیں ہورہیں اس لیے اس حوالے سے پابندیاں نرم کی جاسکتی ہیں۔