بھارت سے دوستی کی بہت کوشش کی، مگر وہ پاکستان کا دشمن ہے، عمران خان

October 27, 2020

بھارت سے دوستی کی بہت کوشش کی، مگر وہ پاکستان کا دشمن ہے، عمران خان

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا، طالبان اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت میں اہم کردار ادا کیا‘پاکستان کو خدشہ ہے بھارت ہمیں غیر مستحکم کرنے کے لئے افغانستان کو استعمال کرسکتا ہے‘ خطے کا مستقبل امن، تعاون اور تجارت سے وابستہ ہے‘پاکستان کی حکومت‘ فوج اور انٹیلی جنس ادارے افغانستان میں تشدد کے خاتمے اور امن کے لئے کوشاں ہیں۔

بھارت سے دوستی کی بہت کوشش کی لیکن بھارت نظریاتی طور پرہمارادشمن اورپاکستان کے خلاف ہے اس لئے ہماری کوششیں نتیجہ خیز نہیں ہو سکیں‘ہم پھر بھی دوستی کی کوششیں کرتے رہیں گے۔

افغان عوام جو بھی حکومت منتخب کریں پاکستان اس کے ساتھ تعلقات مضبوط کرے گا، ہمیں ماضی سے سبق سیکھ کر مستقبل کی طرف بڑھنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو دو روزہ پاکستان۔

افغانستان تجارت و سرمایہ کاری فورم2020 کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے افغانستان 40 سال سے انتشار کا شکار ہے جس سے نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان کا بھی بہت نقصان ہوا۔

گزشتہ 18 سال سے دہشت گردی کے نام پر جنگ سے افغانستان کے علاوہ پاکستان کو بھی بہت نقصان ہوا اور اختلافات اور شکوک و شہبات بھی پیدا ہوئے لیکن ہمیں ماضی میں نہیں پھنسے رہنا چاہیے بلکہ مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے۔

پاکستان نے ماضی سے سیکھا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پاکستان کی تین جنگیں ہو چکی ہیں۔ 72 سالوں میں بھارت کے اندر مسلمانوں سے نفرت کرنے والی ایسی کوئی حکومت نہیں آئی ۔