دو لڑکیوں سمیت5افراد ا غواء

October 27, 2020

اسلام آباد، راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) دو لڑکیوں سمیت5افراد ا غواء ہو گئے۔ تھانہ کو رال کے علاقے غوری ٹاون سے 17 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا گیا۔ نذر حسین نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری بیٹی (گ ب)کو اغوا کر لیا۔ محمد بلال اسلم نے تھانہ آئی نائن پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ میرے بڑے بھائی رضوان اسلم جو ٹیکسی چلاتا ہے کو اغواء کر لیا گیا۔ تھانہ نیوٹاؤن کو مراد خان نے بتایاکہ اس کی 16سالہ بیٹی (ن) کو طیبہ نے اغوا کر لیا ۔ تھانہ ائرپورٹ کو راہب حسین نے بتایاکہ اس کا چھوٹا بھائی مجاہد حسین عمر 25سال اغواء ہو گیا۔تھانہ کلرسیداں کو سفیر نے بتایا کہ چار افرادمجھے زبردستی میری ہی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے جو مجھ پر تشدد بھی کرتے رہے۔