حرا مانی ناقدین کے خلاف میدان میں اُتر آئیں

October 27, 2020

اداکارہ حرا مانی نے باکسنگ گلووز پہن کر ناقدین کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے باکسنگ گلووز پہنے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ناقدین کو تنبیہ بھی کردی۔


انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھ سے پنگا نہ لینا، ورنہ ایک آئے گا زور کا۔‘

اس سے قبل اداکارہ نے خود ہی اپنی 12 سالہ پرانی تصویر شیئر کی تھی جس میں اُن کا وزن بڑھا ہوا اور رنگت سانولی ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ یہ تصویر جولائی 2018 کی ہے۔

اپنی چلچبلی فطرت کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں جانی جانے والی حرا آئے روز ایسی ماضی کی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں اور شیئر کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کا اصل نام حرا سلمان ہے، حرا مانی اور سلمان ثاقب شیخ 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔