سعودی عرب عالمی ہاکی کا عارضی رکن بن گیا

October 28, 2020

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے ایگزیکٹو بورڈ (ای بی) نے سعودی عرب اور تیمور لیستے کو فیڈریشن کی عارضی رکنیت دے دی ہے جبکہ ان کی مکمل رکن بننے کی درخواست پر آئندہ سال مئی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا،ایگزیکٹیو بورڈ کے آن لائن اجلاس میں ہاکی پرو لیگ آئندہ ہفتے دوبارہ شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔