نارویجن وزیر اعظم کا کرسمس پر کورونا سے بچاؤ کیلئےاقدامات کا اعلان

October 28, 2020

اوسلو(ناصراکبر)کورونا مریضوں میں اضافہ کی وجہ سے وزیراعظم ناروے ایرنا سولبرگ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کرسمس تہوارکے جشن میں وائرس کےاضافے کو روکنے اور اسے محفوظ بنانے کے لئے حکومت اب نئے اقدامات متعارف کروارہی ہے، وزیراعظم ناروے ایرنا سولبرگ نے کہاکہ یہ اقدامات آج رات سے نافذ ہوں گےاور یہ اقدامات دسمبر کےاوائل تک جاری رہیں گے، گھروں میں گھریلو ممبروں کے علاوہ 5 سے زیادہ مہمان نہیں ہونے چاہئیں اور اگر تمام مہمان ایک ہی گھر والے ہیں اوران کےبہت سے بچے ہوں تو بھی دو خاندان مل سکتے ہیں، شادی ہالز ہوٹلز ریسٹوران اور دیگر تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 50 افراد کو مدعو کیا جاسکتا ہے،جہاں حاضرین میں سے ہر ایک مقررہ نشستوں پر بیٹھا ہو، اوسلو میں عوامی مقامات دکانوں ، شاپنگ مالز،پبلک ٹرانسپورٹ میں چہرے کے ماسک کےاستعمال کا حکم دیا گیا ہے ، جہاں آپ کم سے کم 1 میٹر کا فاصلہ برقرار نہیں رکھ سکتے ہیں، ریسٹوران میں ملازمین اور مہمانوں کے لئے بینڈیج پہننا لازمی ہے، جہاں آپ کسی میز پر نہیں بیٹھے ہیں، وزیراعظم ناروے نے کہاکہ اس پابندی کا اطلاق کنڈرگارٹن یا پرائمری اسکولوں میں نہیں ہو۔