جمعیت اہلحدیث کی انٹر نیشنل کشمیر کانفرنس آج ہوگی

October 28, 2020

​ بریڈفورڈ(پ ر)مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ مسئلہ کشمیر پر عالمی رائے ہموار کرنے، بھارتی حکومت کے ظالمانہ رویے اوراہل کشمیر کی مظلومیت سے دنیا کو آگاہ کرنے کی غرض سے بدھ 28اکتوبرکوانٹر نیشنل کشمیر کانفرنس کاانعقاد کررہی ہے جوسوشل میڈیانیٹ ورک ،زوم ،یوٹیوب پر13.30پر نشر کی جائے گی جس میں آزاد جموں وکشمیرکے صدر سردار مسعود خان، سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق، حریت کانفرنس کے رہنماالطاف حسین وانی، سینیٹر پروفیسر ساجد میر امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان،برطانیہ سے لارڈ نذیر احمد، دانیال شہاب ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں و کشمیرکے علاوہ دیگر کئی عالمی رہنماشریک ہوں گے۔ کانفرنس کی نظامت حافظ حبیب الرحمن ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت برطانیہ اور زیر امارت مولانا محمد ابراہیم میرپوری کریں گے۔ برطانیہ سے شیخ محمد شعیب میرپوری کے علاوہ مزیدکئی کشمیری رہنما بھی شریک ہوں گے۔ اس کانفرنس کی نشست مرکز اہل حدیث گرین لین برمنگھم میں ہوگی، حاضرین کے سوالات کے جواب بھی دیئے جائیں گے ۔