میاواکی جنگل کا افتتاح

October 28, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)پی ایچ اے کا ریلوے سٹیشن ٹرائی اینگل پر میاواکی جنگل کا افتتاح کردیا ، افتتاح چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی ، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کیا ۔ اس موقع پر ماریہ بی اور پی ایچ اے افسران نے بھی شرکت کی۔ انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ شہر کو سموگ اور فضائی آلودگی سے بچانے کیلئے میاواکی جنگل اہم کردار ادا کریں گے ۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ پی ایچ اے شہر لاہور کے 52 مقامات پر جنگلات کی تنصیب کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہا ہے ۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت سرسبز اور شاداب لاہور کیلئے پی ایچ اے کوشاں ہے ۔