اقوام متحدہ میں کورونا کے باعث ملاقاتیں منسوخ

October 28, 2020


کورونا وبا کے باعث اقوام متحدہ میں ملاقاتوں کے پروگرام ملتوی کر دیئے گئے۔ رکن ملک کے 5 اہلکاروں میں کورونا کی تشخیص پر ملاقاتیں ملتوی کی گئیں۔

خبرایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں رواں ہفتے کے آخر تک کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔

متاثرہ افراد کا تعلق نائجر کے یو این مشن سے ہے۔ کورونا کے باعث اقوام متحدہ میں ملاقات منسوخ ہونے کا یہ پہلا موقع ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے یو این کے 193 رکن ممالک کو خط لکھا جس میں اقوام متحدہ کے میڈیکل یونٹ کے مشورے پر منگل کو ہونے والی ملاقاتوں کے منسوخ ہونے سے آگاہ کیا۔

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 4 کروڑ 42 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔